کراچی
کی اہم شاہراہوں اورعلاقوں میں متعلقہ محکموں کے افسران کی مجرمانہ غفلت
اورلاپرواہی کے باعث ٹریفک سگنلز کابندرہنا معمول بن گیا ہے جس کاسبب نااہل
اورکام چور افسران ہیں، ان افسران کی نااہلی اورکام چوری کی وجہ سے تمام
چھوٹی بڑی سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباﺅ پورا دن متاثر رہتا ہے
اور گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔
سگنلز
کی خرابی کے باعث جہاں نہ صرف عوام کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے وہیں قیمتی
ایندھن بھی بیکار جلتا ہے جس کا انتظامیہ کوکوئی احساس یا خیال نہیں ہے،
بعض مقامات پر ناتجربہ کار اور نوآموز نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبل کھڑے
کردیئے گئے ہیں جو ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے پریشان حال عوام کا منہ
دیکھتے رہتے ہیں۔
ایک
شہری کاکہنا تھا کہ اہم اورمصروف شاہراہوں پرٹریفک سگنلز بند ہونے سے عوام
کو دہری پریشانی کا سامنا کرناپڑتا ہے، ایک طرف تو موٹرسائیکل اور کار میں
سوار شہری اذیت کا شکارہوتا ہے تو دوسری جانب پیدل چلنے والی عوام کا بھی
کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کواس بڑی
مشکل سے باہر نکالے اورتمام سگنلزکو درست کیا جائے۔
ایک
دوسرے شہری اور کار ڈرائیور کاکہنا تھا کہ زیادہ تر حادثے صرف سگنلز کی
خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ کسی طرف کے ڈرائیور کو علم نہیں ہوپاتا کہ
اسے رکنا ہے یاچلتے رہنا ہے۔بند سگنلز کی وجہ سے ہرآدمی اپنی مرضی سے چلنا
شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے گڑبڑ ہوتی ہے۔