Dec 27, 2018 09:28 pm
views : 362
Location : Garhi Khuda Buksh
Larkana- Former President Asif Ali Zardari addresses
گڑھی خدا بخش،ہم لڑنے کیلئے تیار ہیں، آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا
ہے کہ ٹھپے مار کر دوبارہ ان سے الیکشن جیتے گے، یہ حکومت نہیں کرسکتے، یہ
پاکستان کو نہیں چلاسکتے، معیشت کو نہیں سنبھال سکتے۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی گیارہویں برسی کے موقع پر جلسے سے
خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حالانکہ دنیا بھر سے حکومت
کو بڑی مدد ملی ہے ،بے شک ہم قبول کرتے ہیں۔ پاکستان کی کوئی مدد کرتا ہے
تو ہمیں اس پر اعتراض نہیں اس کے باوجود ان سے ملک چلایا نہیں جائے گا۔
آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب بھٹو ہیں، ہم سب لڑنے کیلئے
تیار ہیں۔ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ ان کے پاس کوئی سوچ سمجھ نہیں۔ ہم
ان کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔