Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 28, 2018 03:46 pm views : 455

Location : Supreme Court Of Pakistan Lahore Registry

Lahore- Water and health matters Pending will not be tolerated, CJP
  • Urdu

لاہور، پانی اور صحت کے معاملات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا، چیف جسٹس

 چیف جسٹس نے نیا گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق وفاقی حکومت ٹائم شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیا گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی وزراء خسرو بختیار اور فیصل واڈا پیش ہوئے، چیف جسٹس نے وفاقی حکومت سے نیا گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق ٹائم شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو افتتاح کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم دے دیں۔
وفاقی وزیربرائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ خسرو بختیار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت آبی وسائل کو خاص اہمیت دے رہی ہے ، بھاشا اور مہمند ڈیم بھی ہماری ترجیح میں شامل ہیں جب کہ نیا گاج ڈیم کیلئے وزرات خزانہ اور وزارت پانی بجلی سے رابطہ کررہے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پانی اور صحت کے معاملات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر عدالت مداخلت نہ کرے تو معاملات التوا کا شکار ہو جاتے ہیں، بیوروکریسی کے معاملات کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار نہ ہو لہذا تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت معاملات میں سمری وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس پڑی رہتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے  پاس بہت سی سمریز ایسی ہیں جو دو گھنٹے بھی نہیں رکنی چاہیے۔

Recent News

Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved