لاہور،عدالتوں میں ریلوے کی اربوں روپے کی پراپرٹی کے کیسز التوا کا شکار ہیں، وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد
وفاقی
وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عدالتوں میں ریلوے کی اربوں روپے کی
پراپرٹی کے 1400کیسز التوا کا شکار ہیں جن میں سے 123کیسز پرہائی کورٹ
کااسٹے آرڈر ہے جنہیں چیف جسٹس نے کینسل کرکے فوری فیصلے کرنے کاحکم جاری
کردیا ہے اور رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
سپریم
کورٹ لاہوررجسٹری میں پیشی کے بعد ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے
ہوئے انہوں نے بتایاکہ میں نے چیف جسٹس سے ریلوے کے قانونی ڈپارٹمنٹ کے
امور میں گڑبڑ کی بات بھی کی ہے جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا
ہے، میں کل بھی سپریم کورٹ میں پیش ہونگا۔
شیخ
رشید احمد نے بتایا کہ چیف جسٹس نے پاکستان کے عوام اور ریلوے پر احسان
کیا ہے کہ انہوں نے تیس سال پرانے کیسز تیس دن میں نمٹانے کا حکم دیا ہے جس
کی سماعت اسلام آباد میں ہوگی جبکہ چیف جسٹس نے تمام اسٹے آرڈر بھی کینسل
کرکے کیسز کے فوری فیصلے کا حکم دیا ہے۔