Dec 28, 2018 04:08 pm
views : 469
Location : Supreme Court Of Pakistan Lahore Registry
Lahore- Provincial Health Minister Dr Yasmin Rashid Media Talk
لاہور، خلاف ضابطہ تقرریوں پر وزیر صحت پنجاب نے عدالت عظمیٰ سے معذرت طلب کرلی
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے خلاف ضابطہ تقرریوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں معافی نامہ جمع کرادیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں خلاف ضابطہ
تقرریوں کے خلاف سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئیں۔ ڈاکٹر
یاسمین راشد کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں معافی نامہ جمع کرادیا گیا۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین
راشد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر غلط فہمی کے باعث ہم عملدرآمد
نہیں کرسکے لہٰذا ہم نے معزز عدالت سے معذرت کرلی ہے تاہم چار جنوری کو
کمیٹی جن ارکان کا انتخاب کرے گی ان ارکان کا نام عدالت میں پیش کردیا جائے
گا۔