Dec 28, 2018 04:10 pm
views : 424
Location : Supreme Court Of Pakistan Lahore Registry
Lahore- Federal Minister Faisal Vawda Media Talk
لاہور، صوبائی حکومت کی بدمعاشی عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھ دی، فیصل واوڈا
وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی
روشنی میں وفاقی حکومت تو اپنا کام کررہی ہے تاہم صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ
داریاں ادا کرنے میں مجرمانہ کوتاہی برت رہی ہے تاہم وزارت آبی امور کی
جانب سے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وزارت آبی
امور نے معاملات کو عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھ دیا ہے جس پر چیف جسٹس آف
پاکستان نے آرڈر بھی جاری کردیئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پیدائش سے پہلے کے منصوبے ہم جنوری کے پہلے
ہفتے میں کرنے جارہے ہیں۔ میں وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان
جناب جسٹس ثاقب نثار کا مشکور ہوں۔