Dec 28, 2018 04:41 pm
views : 401
Location : Railway Headquarters
Lahore- Sheikh Rasheed & Faisal Vawda Joint PC
لاہور، قومی دولت لوٹنے والوں کو اللہ کی طرف سے سزا ملی، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ 172 افراد کے ای سی ایل میں
نام ڈالے گئے ہیں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان لوگوں کو سزا ملی ہے، ساری قوم
دیکھے جن خاندانوں نے اس دولت کو لوٹا ہے اور انہوں نے ہی بجلی، گیس، پانی
اور بیروزگاری میں اضافہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر آبی امور فیصل واوڈا کے ہمراہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس
کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جن
حالات میں اقتدار ملا ہے وہ کسی امتحان سے کم نہیں ہے ،اگر عمران خان ان
لوگوں کو قانون وآئین کے دائرے میں ان کی اصل جگہ پر نہ پہنچاتا تو لوگوں
کو گلا رہتا کہ عمران خان نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ میں فی الوقت گورنر
راج کا امکان نہیں البتہ فاروڈ بلاک میں بالکل ابال آرہا ہے اور کچھ لوگ
ہمارے ساتھ رابطے میں بھی ہیں لیکن ہم فاروڈ بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں براہ راست بانی ایم کیو
ایم ملوث ہے، حسب ضرورت بہت سارے لوگوں کو ڈرائی کلین کیا گیا، جن کے کیسز
التواء کا شکار ہیں امید کرتا ہوں کہ چیف جسٹس شاید اس کا نوٹس لیں گے، جن
کو ڈرائی کلین کرکے شہر کا باپ بنانے کی کوشش کی گئی تھی شاید وہ ناکام
ہوگئے ہیں۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ڈھائی سو لوگوں کو جلایا گیا میں انہیں
نہیں بھولا ہوں اور وہ میرا حلقہ انتخاب ہے۔ معلوم ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔