Dec 28, 2018 05:48 pm
views : 359
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 686 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (28 دسمبر
2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 686 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 37167 پوائنٹس کی سطح
پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 313 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 209 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔