نیویارک، ٹرانسفامردھماکے کے بعد شہر کے مرکزی اور مضافاتی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل
نیویارک کے علاقے کوئنز ایڈی سن میں ایک بڑے ٹرانسفامر کے دھماکے سے تباہ ہونے کے باعث ارد گرد کے علاقے سمیت شہر کے مرکزی اور مضافاتی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ٹرانسفارمر پھٹنے اور دھماکے کے نتیجہ میں نکلنے والی چنگاریاں آسمان کو چھوتی ہوئی دیکھیں گئیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر پھٹنے اور دھماکا کی وجہ سے لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا تھا جبکہ حادثہ میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔نیویارک کے فائر بریگیڈ کے مطابق لونگ آئس لینڈ سٹی اور آسٹریا کے علاقے سے آگ لگنے کی کی بے تحاشا ٹیلی فون کالز موصول ہوتی رہی ہیں۔
حکام کا خیال ہے کہ بجلی کے نظام میں تعطل یا سب وے کے بجلی نظام میں خرابی کے باعث ٹرانسفارمر پھٹنے کاحادثہ پیش آیا، حادثہ کے بعدایئرپورٹ کی جانب جانے والے سب وے کو بند کردیا گیا تھا جسے بجلی کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوتے ہی دوبارہ کھول دیا گیاہے۔