Dec 28, 2018 06:05 pm
views : 510
Location : British Colombia
BC- The population of British Columbia has passed the five million
برٹش کولمبیا، صوبے کی آبادی تاریخ میں پہلی مرتبہ پچاس لاکھ تک پہنچ گئی ہے، محکمہ شماریات کینیڈا
محکمہ شماریات کینیڈا کے مطابق برٹش کولمبیا کی آبادی تاریخ میں پہلی مرتبہ پچاس لاکھ تک پہنچ گئی ہے، محکمہ شماریات کینیڈا کی جانب سے جاری رپورٹ میں ملک کے ہرصوبے میں آبادی بڑھانے کا سبب بننے والے تارکین وطن اور مہاجرین کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا ہے جن کی وجہ سے کینیڈین صوبوں کی انتہائی کم آبادی میں اضافہ ہورہا ہے۔
محکمہ شماریات کینیڈا کے مطابق رواں سال اکتوبر تک کینیڈا کی آبادی تین کروڑ سات لاکھ کے قریب تھی جس میں 1971کے بعد رواں سال تارکین وطن اور مہاجرین کی بھرپورآمد کی وجہ سے اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جو تاریخی ریکارڈ ہے۔
کینیڈا میں مقامی طور پر کام کرنے والے امیگریشن کنسلٹنٹ الیکس خادمپاؤر کاکہنا ہے کہ میرے نزدیک اس طرح آبادی میں اضافہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے۔
محکمہ شماریات کینیڈا کا کہنا ہے کہ یہ اعداد شمار واضح طور پر امیگریشن لیول میں اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں ،ساتھ ہی دنیا بھر سے پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بہت سے کام کرنے اور نوکریاں کرنے کیلئے آنے والے غیرمستقل افراد بھی آبادی میں واضح اضافہ کا سبب ہیں۔