وینپیگ،خاتون اپنےپائلٹ لائسنس کو شمال جانے والے اپنے پڑوسیوں کوخوراک کی فراہمی کیلئے استعمال کرنے لگی
کینیڈین شہر وینپیگ کی ایک خاتون اپنے نئے پائلٹ لائسنس کو شمال میں جانے والے اپنے پڑوسیوں کوخوراک کی فراہمی کیلئے استعمال کررہی ہے جہاں شہروں کے مقابلے میں اشیاخوردنوش کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔
گذشتہ دنوں بدلتے موسم کے الرٹ جاری ہونے کے بعد اینڈی شرما نے 350کلومیٹر دورکافضائی سفر کا فیصلہ کیا تاکہ وہاں مشہور دریاکے قریب رہائش پزیر اپنے پرانے پڑوسیوں کوسرداور بدلتے سخت موسم کی مناسبت سے 160کلوخوراک پہنچادی جائے تاکہ بدترین حالات میں انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔
اینڈی شرما کاکہنا تھا کہ میرے زہن میں یہ خیال آیا اور بس میں نے فیصلہ کرلیا کہ یہ سب کچھ کرنا ہے اورپھر بس اپنے فیصلے کو عملی جامع پہنانے کیلئے اوپر سے دنیاکودیکھنے کا فیصلہ کیا اور چل پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے اس آبادی میں جانے پر بہت حیرت کا سامناکرنا پڑا کیونکہ میرے اس کام کو وہاں کے لوگوں نے بہت حیرت اور خوشی سے دیکھا تھا کہ جو کام حکومت کی ذمہ داری ہے وہ ایک عام شہری اور ان کا جاننے والا کررہا ہے۔