وینکوور، بندرگاہ پر جہازوں کے لنگر انداز ہونے والے مقام پر لنگرز کی خرابی کے باعث دو پل ٹوٹ گئے
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ وینکوور کی بندرگاہ پر جہازوں کے لنگر انداز ہونے والے مقام پر لنگرز کی خرابی کے باعث دو پل ٹوٹ گئے ہیں جن کے باعث ان مقامات پر کام نہ ہونے کے باعث اب تک ایک ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے کیونکہ حادثے کے بعد سے وہاں کا اسٹریکچر اور سمندری بوٹس چلنے کا سلسلہ بند ہوچکا ہے۔
وینکوور پولیس کے افسر جیسن روبلرڈ کا کہنا ہے کہ ٹوٹنے والے پل ایک فٹ بال کے میدان کے برابر سائز کے ہیں جہاں بہت بڑی تعداد میں سامان سے بھرے ہوئے کنٹینرزموجود ہیں۔
وینکوور کی بندرگاہ پر لنگر اپنے پلوں سے باکسنگ کے دن کے موقع پر صبح پانچ بجے کے قریب ٹوٹ کر گرے تھے،ان ٹوٹنے والے پلوں کی وجہ سے شپنگ لائنوں اور سامان کی آمدورفت کیلئے استعمال ہونے والے راستے بھی متاثر اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئے ہیں جبکہ دوکشتیوں سمیت اسٹریکچر بھی بہت بری ٹوٹا پھوٹا ہے۔
وینکوور پولیس کے افسر جیسن روبلرڈکے مطابق انہیں جیسے ہی اطلاع ملی کہ بندرگاہ پر حادثہ ہواہے تو انہیں نے فوری طورایمرجنسی ہیلپ لائن نائن ون ون پر کال کردی تھی۔