Dec 29, 2018 05:25 pm
views : 382
Location : Civil Hospital
Quetta- Doctors Action Committee Protest
کوئٹہ، ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کی نیورو سرجن کو اغواء کئے جانے کے خلاف سول ہسپتال میں ہڑتال
ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے نیورو سرجن کو اغواء کئے جانے کے خلاف سول
ہسپتال میں ہڑتال کردی گئی۔ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے ہسپتال میں احتجاجی
کیمپ لگایا گیا اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا گیا تاہم ایمرجنسی کے شعبوں
میں سروسز کی فراہمی جاری ہے۔
مظاہرین کی جانب سے نیورو سرجن کی عدم بازیابی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی ڈاکٹر ظاہر خان کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کا
الٹی میٹیم دیا گیا مگر پھر بھی نیورو سرجن کی بازیابی کیلئے کوئی اقدامات
نہ ہوئے۔ اقدامات نہ کئے جانے پر ہمیں مجبوراً ہڑتال پر جانا پڑا۔ تمام
ڈاکٹرز کے اہل خانہ ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے
پہلے بھی ڈاکٹرز کے اغواء کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ مغوی ڈاکٹر ابراہیم
خلیل کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ڈآکٹر ابراہیم خلیل پچیس برس سے صوبے کی خدمت
کررہے ہیں۔ سولہ دن گزر گئے اب تک ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا، ڈاکٹرز
کمیونٹی کے سوا کسی کو مغوی ڈاکٹر کی کوئی فکر نہیں۔ یہی صورتحال رہی تو کل
کو کوئی اپنے بچوں کو ڈاکٹرز نہیں بنائے گا۔