Dec 29, 2018 05:36 pm
views : 431
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- FIA recommends SC to close Asghar Khan case
اسلام آباد، ایف آئی اے کی اصغر خان عمل در آمد کیس بند کرنے کی سفارش
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کردی۔
ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی رپورٹ جمع
کراتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے پاس اتنے شواہد نہیں کہ اس کیس پر فوجداری
کارروائی ہو سکے، جن سیاستدانوں پر الزام تھا انہوں نے رقم کی وصولی کی
تردید کی ہے، اہم گواہوں کے بیانات میں جھول ہیں اور بیانات ایک دوسرے سے
نہیں ملتے، معاملہ 25 سال سے زیادہ پرانا ہے اور متعلقہ بنکوں سے پیسہ
اکاؤنٹس میں جمع ہونے کا مکمل ریکارڈ نہیں ملا۔
اصغر کیس میں بڑے بڑے سیاستدانوں پر 1990 کی دہائی کے الیکشن میں پیسہ لیکر
دھاندلی کرانے کا الزام تھا اور سپریم کورٹ نے ان انتخابات کو دھاندلی زدہ
قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو رقوم تقسیم کرنے کے معاملہ کی انکوائری کا
حکم دیا تھا۔