Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 29, 2018 05:41 pm views : 459

Location : Domestic Place

Islamabad- Federal Ministry of Planning Organizes meeting regards Population
  • Urdu

اسلام آباد، وزارت منصوبہ بندی کے تحت آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

وزارت منصوبہ بندی کے تحت آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور اصلاحات کنول شوزب نے کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن وزارت صحت عبدالغفار خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
اجلاس میں آبادی میں اضافے کی وجوہات کا تعین اور اس پر قابو پانے کیلئے مختلف تجاویز زیر بحث لائی گئیں۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام تھنک ٹینکس کو بلایا گیا ہے کہ آبادی کو کس طرح کنٹرول کرنے کیلئے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں جو آبادی پر قابو پانے کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہیں اس کی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ان ٹاسک فورسز کی معاونت کیلئے تھنک ٹینک یونٹ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ماں اور بچے کی صحت، غذا اور ماحولیاتی تبدیلی پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ پاپولیشن کونسل کے تحت پالیسی سازی میں معاونت کیلئے مستقل فیڈ بیک دی جائے گی کیونکہ آبادی میں اضافہ بنیادی مسئلہ ہے ۔ اجلاس کے بہت دورس نتائج برآمد ہوں گے اور بہترین پالیسی مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈی جی پاپولیشن وزارت صحت عبدالغفار خان کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد یہ تھا کہ ایک تھنک ٹینک نیٹ ورک کو تشکیل دیا جائے کیونکہ دنیا بھر میں ترقی اس لئے ہوتی ہے کہ وہ چیزوں پر ریسرچ کرتے ہیں، اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے پلاننگ کمیشن ، پلاننگ کونسل اور وزارت صحت نے مشترکہ کاوش کی ہیں اور ہم نے ان علاقوں کی نشاندہی کی ہیں جہاں پر ریسرچ کی ضرورت ہے۔

Recent News

Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved