وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی
مرتبہ پنجاب کابینہ کا اجلاس دارالخلافہ لاہور سے باہر کہیں ہوا ہے اور اس
ضمن میں ہم نے سب سے پہلے ہم نے بہاولپور کا انتخاب کیا ہے۔
بہاولپور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرا علیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدو اللہ
کامیابی کے ساتھ پوری کابینہ اور پنجاب کی انتظامیہ موجود تھی۔ اجلاس میں
بائیس سے تئیس ایجنڈا آئٹم کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح بجٹ تقریر میں کہا
تھا کہ ہم ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جائیں گے اور کابینہ کا اجلاس کریں گے
۔ بہاولپور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس اس سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی پنجاب کے جتنے بھی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہیں وہاں
پر کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں جو کمی ہیں دور کی
جائیں گی۔ میں نے پورے بہاولپور کا دورہ کیا ہے اور آئندہ بھی دوسرے شہروں
کا دورہ کرتا رہوں گا۔ اس سے بہتری آتی ہے۔ سرکار صرف لاہور میں بیٹھ کر
مانیٹرنگ کرنے کا نام نہیں ہے۔