کراچی، علی زیدی نے بندرگاہوں پر رشوت خوری روکنے کے لیے ذاتی نمبر جاری کردیا
تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام دیتے ہوئے علی حیدر
زیدی نے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس شیئر کیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی
ہے کہ محکمہ کے اندر کسی بھی غیرقانونی سرگرمی یا کرپشن کے سلسلے میں اپنی
شکایات ارسال کیجئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ خود ای میل اور مسیجز پڑھ کر
ان کی روشنی میں کارروائی کریں گے اور شکایت کنندہ کی مرضی کے مطابق اس کی
شناخت بھی ظاہر نہیں کی جائے گی۔
علی زیدی نے کہا کہ بندرگاہوں پر اگر
افسران رشوت طلب کریں یا کوئی اور مسئلہ ہو تو انہی ذرائع سے شکایت درج
کریں، ان کے خلاف کارروائی جائے گی چاہیے کسی بھی سطح کا افسر کیوں ملوث نہ
ہو۔
ساتھ ہی وفاقی وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ شکایت ٹھوس شواہد اور ثبوت
کے ساتھ ہونی چاہیے۔آپ اپنی شکایات 03000822234 اور ای میل ایڈریس پر بھیج
سکتے ہیں۔