Dec 29, 2018 08:17 pm
views : 329
Location : Domestic Place
Lahore- Federal Railway Minister Shaikh Rasheed Press Conference
لاہور، مسلم لیگ (ن) میں فاروڈ بلاک بننے جارہا ہے، شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے بغیر ٹکٹ ریل میں سفر
کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کی تھی، چھ دنوں کے دوران ہم نے چھ ہزار سات
سو بارہ لوگوں کو پکڑاہے چھ دنوں میں سات کروڑ روپے وصول بھی کرلیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ تمام
بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں اور ڈی ایس ایس کو پندرہ جنوری تک کی وارننگ دے
رہا ہوں ۔ سکھر والوں نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو پکڑ کر اچھا ثبوت دیا
ہے ، ان کا ریشو زیادہ ہے اس لئے میں نے دس دن کی تنخواہ انعام کے طور پر
انہیں دیدی ہے۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پشاور کے لوگوں کی درخواست تھی کہ
رحمان بابا ایک سوچالیس فیصد ہے ،ہمارے ساتھ سفر کے دوران خواتین ہوتی ہیں
لہٰذا ہم نے ایک ڈبہ صرف خواتین کیلئے مختص کردیا ہے اور ضرورت پڑنے پر
اکنامی کلاسز میں ایک ایک ڈبہ خواتین کیلئے مختص ہوگا تاکہ خواتین آرام سے
اپنے بچوں کے ساتھ سفر کرسکیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کیلئے تمام پسنجر ٹرینوں میں ایک ڈبہ خواتین
کیلئے لگادیں گے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ خدا کیلئے چھتوں پر سفر نہ
کریں یہ بہت خطرناک ہے، ریلوے سے تعاون کیا جائے۔ ریلوے افسر کوئی بھی
مسافر کے ساتھ تہذیب سے بات نہ کرے تو مجھے براہ راست رپورٹ کی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں فاروڈ بلاک بننے لگا ہے سندھ تک میری رسائی نہیں ہے۔