کراچی،رواں سال کے آخری اتوار پرساحل سمندر پر کراچی والوں کی موج مستیاں
ختم ہونے
والے رواں سال کے آخری اتوار کوساحل سمندر پر کراچی کی فیملیاںاوران کے
بچے سیر و تفریح کیلئے آئے ہیں، یہ فیملیاں اور ان کے بچے ساحل پرسمندری
موجوں سے کھیلنے سمیت اونٹ اور گھوڑوں کی سواری کرنے کے ساتھ ساتھ منی بائک
پر ساحلی پٹی کا چکر بھی لگاتے ہیں ۔
ساحل
سمندر پر گھومنے کیلئے آنی والی فیملیز کے کھانے پینے کیلئے انتظامیہ نے
ویسے تو بہت سے چھوٹے چھوٹے کیبنز قائم کئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھٹے ،
چاٹ اور دیگر اشیا بیچنے والے مزدور بھی اپنی ریڑھی یا ہاتھ گاڑی لیکر
ساحل کے مختلف حصوں میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔
بچے
تو ساحل پر ویسے ہی پانی کے دیوانے ہوتے ہیں اور خوب موج مستیاں کرتے ہیں
لیکن ان کے ساتھ آنے والی فیملیز بھی بچوں کے ساتھ خوب انجوائے کرتی ہیں
اورساحلی تفریح کا بھرپورمزا اٹھاتی ہیں ۔