گھوٹکی،سندھ حکومت غریبوں کی مدد کے بجائے کرپٹ لوگوں کو بچانے میں لگی ہے،گورنر سندھ
گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پورا سندھ بدامنی کی لپیٹ میں ہے اورسندھ حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو بچانے میں لگی ہے۔
اس
امر کا اظہار گورنر سندھ نے مقتول ساجد کلوڑ کے ورثاسے بات کرتے ہوئے کہی
جنہوں نے احتجاجاًعادل پور روڈ پر گورنر کے قافلے کو روک کران کی گاڑی کا
گھیراؤ کرلیاتھا۔
گورنر نے گاڑی روک کر مقتول ساجد کے والد کو گلے سے لگا اوریقین دلایا کہ
وہ آئی جی سندھ سے قاتلوں کی گرفتاری اور مقتول کے سر کی برآمدگی کے لئے
کہیں گے۔
گورنرسندھ
نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ جلد قاتل گرفتار کئے جائیں لوگ سڑکوں پر رل
رہے ہیں۔ سندھ حکومت کرپٹ لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے،پورا سندھ بدامنی کا
شکار ہے، حکومت کو سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ دلچسپی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جو ترقی کا دورختم ہوگیاہے اسے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔