برمنگھم، کشمیر پر بھارتی جارحیت کیخلاف تحریک کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد
کشمیر پر بھارتی جارحیت کیخلاف برلے بھرمنگم میں تحریک کشمیر کے زیر اہتمام
کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیر کانفرنس میں کشمیری رہنماء الطاف
احمد بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹرینز
جولی وارڈ، جولی کاپر، انڈریو اسٹیفن، سجاد کریم اور واجد خان بھی کانفرنس
میں موجود تھے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کا قتل اور خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار بنا لیا ہے۔
کشمیری
رہنماء الطاف بٹ نے برطانوی حکومت اور عوام سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت
کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری صرف ظلم سہنے والی قوم نہیں ہے بلکہ
بہادری سے بھارتی تشدد کا مقابلہ کرتے ہوئے 7 دہائیوں سے اپنی آزادی کی
جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیریوں کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ ان کی آواز سنی جائے اور
بین الاقوامی قوانین کے تحت انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔عالمی برادری
کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کی حوصلہ افزائی کرے۔
ان
کا مزید کہنا تھا کہ بہادر کشمیری قوم 8 لاکھ مسلح بھارتی سفاک فوج کا
نہتے مقابلہ کر رہی ہے،کشمیر میں ہر دن بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں،اقوام
متحدہ کے انسانی حقوق کمشنرکی رپورٹ نے بھارتی فوجیوں کا مکروہ چہرہ بے
نقاب کردیا ہے،پیلٹ گن سے متاثرہ معصوم کشمیریوں کو عالمی قوتیں علاج فراہم
کرنے میں مدد کریں۔
الطاف
بٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں کی اجتماعی قبروں میں دفن لوگوں کا ڈی
این اے ٹیسٹ کی اجازت دی جائے۔بین الاقوامی میڈیا کو کشمیریوں پر بھارتی
مظالم کی عکس بندی کی اجازت دی جائے۔