Dec 30, 2018 06:32 pm
views : 500
Location : Supreme Court Of Pakistan Lahore Registry
Lahore- Protest against Murder
لاہور، تھانہ بادامی باغ کے مکینوں کا پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف لاہور رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ
تھانہ بادامی باغ اور شادباغ کے علاقہ مکینوں نے پولیس کی غنڈہ گردی اور
منشیات فروشوں کے ساتھ گٹھ جوڑ اور ملی بھگت کے ذریعے غریب مزدور پر مقدمہ
درج کئے جانے اور پولیس کی حراست میں نوجوان امجد کی ہلاکت کے خلاف سپریم
کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ
مظاہرین کی جانب سے پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
مقتول امجد چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
مظاہرے میں بزرگ اور خواتین بھی شریک تھیں۔
مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔