Dec 30, 2018 06:48 pm
views : 501
Location : Domestic Place
Karachi- Federal Minister Ports and Shipping Media Talk
کراچی، آصف زرداری پر نواز شریف کے دور میں تمام کیس بنے، علی زیدی
وفاقی وزیر جہاز رانی وبندرگاہ علی زیدی کا کہنا ہے کہ جب ہم کہتے تھے کہ
چوروں کو پکڑیں گے تو یہ لوگ پریشان ہوجاتے تھے، اس وقت مجھے سمجھ نہیں آتا
تھا کہ یہ لوگ کیوں پریشان ہورہے ہیں، چوروں کو پکڑنے کی بات کرنے پر کہا
جاتا تھا کہ جمہوریت خطرے میں ہے ۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا
مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بنی اور تحقیقات جب شروع ہوئیں تو دودھ والے،
شہتوت والے اور پھل والوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے ملے، پھر سمجھ آیا یہ
لوگ کیوں پریشان ہورہے تھے۔ میں اور خان صاحب تو کبھی پریشان نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ہمارے پاس آرہے ہیں، جتنے کیس
آصف زرداری پر بنے ہیں وہ سارے نواز شریف کے زمانے میں بنے ہیں، چوہدری
نثار نے تمام تحقیقات کرائی ہیں۔