Dec 30, 2018 09:24 pm
views : 450
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- Nasir Hussian Shah & Murtaza Wahab Press Conference
کراچی، پی ٹی آئی کی وفاق میں مانگے تانگے کی حکومت ہے، سید ناصر حسین شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ
سال 2008ء اور 2013ء سے زیادہ نشستیں 2018ء کے عام انتخابات میں پیپلز
پارٹی نے حاصل کیں۔ تھوڑی سی بات پر جے ڈی اے نے بڑا اجلاس طلب کرلیا اور
پی ٹی آئی نے یہاں دوروں پر لوگ بھیج دیئے ہیں۔
پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس
کانفرنس کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں
پیپلز پارٹی کی واضح اکثریت ہے جبکہ پی ٹی آئی کی وفاق میں مانگے تانگے کی
حکومت ہے ، اس وقت بھی ان کے بہت سے اتحادی ان سے نالاں ہیں، سندھ اسمبلی
میں ایک ہی جماعت کے تمام اراکین ہیں جن کا تعلق پیپلز
پارٹی سے ہے اور ان کا چیئرمین، شریک چیئرمین اور وزیرا علیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ پر پورا اعتماد ہے۔ اراکین اسمبلی وزیرا علیٰ سندھ کے ساتھ ہیں۔