Dec 31, 2018 04:29 pm
views : 379
Location : Domestic Place
Karachi- PTI Leader Khurram Sher Zaman Media Talk
کراچی، پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کیلئے سندھ اسمبلی میں تحریک جمع کروادی
سپریم
کورٹ میں جمع ہونے والی جے آئی ٹی رپورٹ پر سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس
میں بحث کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی میں تحریک جمع کروادی۔
سندھ
اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک التوا جمع کروانے کے
بعدابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان
کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جمع ہونے والی جے آئی ٹی رپورٹ صرف سندھ ہی
نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے انتہائی اہم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ
1970سے پاکستان پیپلزپارٹی وفاق اور صوبہ سندھ میں برسر اقتدار رہی ہے،
پیپلزپارٹی کیخلاف کرپشن کی وہ داستانیں رقم ہیں جو شروع ہوتی ہیں تو ختم
ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک عرصہ سے مطالبہ
کررہے ہیں کہ عزیربلوچ اور نثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس سمیت تمام
پوشیدہ جے آئی ٹی رپورٹس کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔