Dec 31, 2018 04:29 pm
views : 489
Location : Domestic Place
Karachi- Advisor to CM Murtaza Wahab Media Talk
کراچی، پیپلز پارٹی میں دھڑے بندی کی بات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، مرتضیٰ وہاب
وزیرا علیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہمارے پی
ٹی آئی کے دوست اسمبلی میں قرارداد جمع کراتے ہیں اور جب وہ چل نہیں پاتی
تو حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ ایک دو روز سے ایک قرارداد کا بڑا تذکرہ کیا
جارہا ہے، دراصل وہ مئی 2017ء کی قرارداد ہے جو کہ خرم شیر زمان نے اسی
معزز ایوان میں جمع کرائی تھی۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اس قرارداد میں سندھ کی عوام کے بہتر مفاد
میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو گزارش کی گئی کہ جو پاور پلانٹس
ہیں ان کے ٹیرف پر بحث کی جائے جس کو سندھ اسمبلی نے صوبے کے عوام کے بہتر
مفاد میں منظور کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے بیانات پر یوٹرن لے لیتے ہیں اور الزام تراشی پر آجاتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں دھڑے بندی اور
فاروڈ بلاک کی بات کرنے والوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں
اور اس بات کو سمجھ لیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف بڑی سازشیں ہوچکی
ہیں لیکن کسی ایک رکن اسمبلی یا ایک جیالے نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی،
بھٹو شہید اور بی بی شہید کے فلسفے کے ساتھ بے وفائی نہیں کی۔ ہم سب پیپلز
پارٹی کے فلسفے، منشور ، جھنڈے اور پاکستان کے قومی پرچم کے نیچے متحد رہتے
ہوئے یک آواز ہوکر جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہیں۔