Dec 31, 2018 05:40 pm
views : 413
Location : Domestic Place
Islamabad- President Azad Kashmir Sardar Masood Khan adresess
اسلام آباد، کشمیر دنیا کی توجہ چاہتا ہے، سردار مسعود خان
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ نیک
نیتی اور خلوص کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات اور باہمی اعتماد کیلئے اپنی
قوت اور وقت صرف کیا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مثبت اقدامات اور بہترین
رویوں کی وجہ سے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد ممکن ہوسکا لیکن اس کے
باوجود بھارت کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا جبکہ بھارت سے سکھ برادری نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہا۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان کا مزید
کہنا تھا کہ کشمیر دنیا کی توجہ چاہتا ہے، کشمیری عوام تنازعات کے بغیر
پائیدار حل چاہتے ہیں۔ تصفیہ کشمیر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے 14 جون 2018ء ایک
رپورٹ جاری کی ہے جس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں انسانوں
کے قتل ، تشدد اور حقوق صلب کئے جانے کی روداد شامل ہے۔ آزاد کشمیر اور
مقبوضہ کشمیر کے عوام اس رپورٹ کو دنیا بھر میں لے کر جائیں گے اور بھارت
کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔