پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ علی رضا
عابدی نوجوان سیاستدان تھے، سیاست میں ان کا شاندار کردار رہا ہے، علی رضا
عابدی کے قتل سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ کراچی کیلئے ایسے مثبت سیاستدانوں
کی اشد ضرورت ہے جو اپنے عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔
علی رضا عابدی کی رہائشگاہ پر ان کے والد سے تعزیت کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا
کہ اس جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ میں حکومت کا کردار ہے۔ حکومت اور جے
آئی ٹی کا گٹھ جوڑ اب ایکسپوز ہوتا جارہا ہے، جے آئی ٹی صرف بہانہ ہے اصل
نشانہ سندھ حکومت تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم انشاء اللہ ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔