ڈھاکا، بنگلادیش کے عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت کامیاب
بنگلا دیش میں ہونے والے انتخابات پرتشددہوگئے،اس دوران مخالفین کے ایک
دوسروں پر حملوں کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اورپولیس اہلکاروں سمیت متعدد
افراد زخمی ہوئے،زیادہ تر ہلاکتیں چٹاگانگ میں ہوئیں،تشدد سے ہلاک کئے جانے
والوں میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بی این پی کا پولنگ ایجنٹ بھی شامل
ہے۔ اپوزیشن امیدوار صلاح الدین احمد بھی زخمی کر دیئے گئے۔
اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کی
عوامی لیگ نے تیسری بار میدان مار لیا ہے جبکہ اپوزیشن نے دھاندلی کے
الزامات عائد کرتے ہوئے انتخابات کومذاق قرار دیدیا۔ ووٹنگ کے اختتام تک
موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولیات معطل کردی گئیں تھیں جبکہ ایک مقامی ٹی وی
کی نشریات بھی بند کی گئی تھی۔بنگلہ دیشی حکومت نے غیر ملکی میڈیا کے
نمائندوں کو پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے روکے رکھا
حزب اختلاف کے اتحاد نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج کو تسلیم
کرنے سے انکار کر دیا، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کمال حسین نے غیر
جانبدارانہ حکومت کے تحت از سر نو انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔