ایڈمنٹن، البرٹا کے ہائی اسکول کی طالبہ نے ہیرے نکالنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا
البرٹا کے ہائی اسکول کی طالبہ نے ہیرے نکالنے کا نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔
البرٹا یونیورسٹی کینیڈا ریسرچ کے مواقعوں سے محروم ہائی اسکولز کے طلبہ
خصوصاًطالبات کو آگے بڑھنے میں مدد دینے کیلئے اسکالر شپ ریسرچ پروگرام
وائسسٹ چلاتی ہے ، اس مرتبہ وائسسٹ کے تحت ایڈمنٹن کے ہائی اسکولز کے
37طلبہ وطالبات کو معاوضے پرریسرچ کیلئے منتخب کیا ہے ۔
البرٹا یونیورسٹی کینیڈا کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق وائسسٹ پروگرام
سائنس فیکلٹی کے مختلف شعبوں انجینئرنگ ، سائنس اورٹیکنالوجی میں اسکالرشپ
دیکر ریسرچ میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
وائسسٹ پروگرام کے تحت ریسرچ کیلئے اسکالر شپ حاصل کرنے والی طالبہ حمدی نے
بتایا کہ وہ اس ریسرچ پروگرام سے پہلے جیالوجی کے بارے میں کچھ بھی نہیں
جانتی تھی لیکن اب وہ جیالوجی کے بنیادی اصولوں سمیت جیالوجی کے بارے میں
بہت کچھ پڑھ اور سمجھ چکی ہے اور اب وہ جیالوجی کی فیلڈ کو اپنا
کیریئربنانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔