کینیڈا، کیچی نار شہر میں مقیم روہنگیا پناہ گزین ٹی وی پر بنگلہ دیش کے انتخابات کو
انتہائی دلچسپی اور تجسس سے دیکھتے رہے
کینیڈا کے کیچی نار شہر میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں میں سے ایک درجن سے
زائد پناہ گزین ایک چھوٹے سے کمرے میں بند ہوکر بنگلہ دیش کے انتخابات کو
انتہائی دلچسپی اور تجسس سے دیکھتے رہے۔
بنگلہ دیش میں ہونے والے ان انتخابات میں بظاہر روہنگیا پناہ گزینوں کی
کوئی دلچسپی تو نہیں ہونی چاہیے لیکن بنگلہ دیش میں لاکھوں روہنگیا کیمپوں
میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں جو ان کی دلچسپی کا سبب بنا ہوا ہے۔
ایک روہنگیا شہری کا کہنا ہے کہ ان کے اور ان کے خاندان کیلئے بنگلہ دیش کے
انتخابات اس لئے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگئے ہیں کہ وہاں ک پناہ گزین
کیمپوں میں ان کے بہت سے رشتہ دار رہتے ہیں جن کے مستقبل کے بارے میں وہ
بہت زیادہ پریشان ہیں کیونکہ نئی بنگلہ دیشی حکومت کے مستقبل کے اقدامات کا
اس وقت کوئی اندازہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے انتخابات ہماری روہنگیا واپسی سے مشروط ہیں
اس لئے یہ انتخابات ہمارے لئے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں جنہیں کسی صورت
نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس وقت ہمارا مستقبل غیریقینی اور بدترین
صورتحال سے دوچار ہے۔