ریجینیا، نئے سال کے موقع پر عوام کو اپنے
سفر کو محفوظ بنانا چاہیے، رینجینیا پولیس
نئے سال کے آغاز کے موقع پر ریجینا پولیس اور سسواچان حکومت عوام کو یہ
یقین دہانی کروارہی ہے کہ وہ اپنے گھر واپسی کے سفر کو مکمل طورپر محفوظ
بنائیں جبکہ وہ بھی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے کہ لوگ بحفاظت
اپنے گھروں تک پہنچ جائیں۔
ریجینا پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر کوری لینڈکوگ کا اس موقع پر
کہنا تھا کہ اس وقت یہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ اس یادگار موقع پر ہماری
عوام محفوظ رہے جبکہ عوام کو خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے
سفر کو محفوظ بنانا چاہیے۔
کسی بھی غلطی کی صورت میں ڈرائیورز کوان تمام قوانین کی یاد دہانی کروائی
جاتی ہے جو 18دسمبر تک تبدیل کئے گئے تھے یابہتربنادیئے گئے تھے، پولیس کی
اپیل ہے کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں کسی مناسب حل کیلئے ڈرائیور پہلے گاڑی
سائڈ پرلگاکر اپنے آپ کو پرسکون کریں پھر آگے بڑھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ہم تمام صورتحال کو انتہائی اچھے
طریقے سے سنبھال لینگے اورکسی بڑی پریشانی یامشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے
گا۔