غموں
اور خوشیوں کے ساتھ 31دسمبرکو2018کا سورج بھی غروب ہوگیا، سال نو
2019کاسورج نئی خوشیوں اور نئی خواہشوں کے ساتھ طلوع ہونے کی امیدیں وابستہ
کرلی گئیں۔
سینئرصحافی
عابد مجیدکاکہنا تھا کہ ختم ہونے والاسال 2018ہمارے کیلئے بہت اچھا ثابت
ہوا جس میں عام الیکشن کے نتیجہ میں ایک ایسی حکومت آئی جوکرپٹ نہیں ہے اور
کرپشن کیخلاف بھرپورکام کررہی ہے ،امید ہے ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوجائےگا
جبکہ 2019میں وہ تمام کام انشااللہ پایہ تکمیل تک پہنچیں گے جو اس نئی
حکومت نے 2018میں شروع کئے تھے۔نئے سال میں ہمیں سی اچھی امیدیں وابستہ
ہیں۔
خالد
عباسی کا کہنا تھا کہ 2018سب سے اچھی بات تو یہ تھی کہ اس سال شفاف
اوراچھی حکومت اقتدار میں آئی جس سے اچھے اقدامات کی امیدیں ہیں، 2018کی سب
سے اچھی بات یہ رہی کہ پاکستان سے دہشت گردی ختم ہوگئی اور حالات پہلے سے
بہت بہتر ہوگئے ، ملک کی فورسز نے بہت اچھا کام کیا جس کاسب سے بڑا ثبوت
کراچی کا امن وسکون ہے، 2019میں حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کاروبار کی بہتری
اور فروغ کیلئے کام کرے جبکہ غربت کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں،
گیس اور بجلی کی قیمتیں کم کرکے پانی کی فراہمی کے معاملات کو ٹھیک کیا
جائے۔
انور
عباس کاکہنا تھا کہ 2018پاکستان میں تبدیلی کا سال ثابت ہوا ہے، پاکستان
کی عوام 70سال سے جن محرومیوں و ناکامیوںاورمشکلات کا شکار ہے انہیں اس سال
سے نجات ملنے کی امید نظر آنے لگی ہے، جانے والے سال میں عوام کو ایسی
روشنی نظرآئی ہے جس سے آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی ہمیں اپنی نسلوں
کامستقبل روشن اورتابناک نظرآرہا ہے۔