وفاقی
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ کے حوالے سے ہمارے سامنے کو
جوکرپشن اورلوٹ مار کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، ان کے اصل متاثرین اورنقصان
اٹھانے والے سندھ کے عوام ہیں کیونکہ جے آئی ٹی نے بتادیا ہے کہ کس طرح
سندھ کے عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہونے کے بجائے دبئی اورلندن میں خرچ ہوتا
رہا۔
پی
آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
جے آئی ٹی کی رپورٹ میں انکشافات ہوئے ہیں کہ حکومت سندھ کے ذمہ داران
حکومت کے معاملات کو ایک نجی کمپنی کے طور پر چلارہے تھے، سندھ کے کسانوں
کوملنے والا پیسہ، اسپتالوں پر خرچ ہونے والی رقم ،سندھ کی بیمار صنعتوں
کیلئے مختص پیسے سمیت تمام سرکاری رقوم مختلف اکاﺅنٹس اورزرائع سے ہوتی
ہوئی آصف علی زرداری کے اکاﺅنٹس اور ان کی جیب میں چلی جاتی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے میں اگر سپریم کورٹ کی تعریف نہ کی جائے تو یہ زیادتی ہوگی۔
فواد
چوہدری نے کہا کہ میں آج وزیراعظم عمران خان کے حکم پر سندھ جانے والا تھا
تاکہ وہاں کی قیادت اور عوام کو تازہ ترین صورتحال سے باخبر کرکے اعتماد
میں لیا جائے لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پرمیرا دورہ منسوخ ہوگیا۔