Dec 31, 2018 09:59 pm
views : 439
Location : Domestic Place
Karachi- Provincial Minister Nasir Hussain Shah adresess.
کراچی،سب اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، سید ناصر حسین شاہ
سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سب اداروں کو اپنی
آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، سازشیں ہی ایوان صدر اور گورنر ہاؤس
سے ہوں گی تو پھر اس کا کیا اثر پڑے گا، ہم اس بات پر بڑی خوشی محسوس کررہے
تھے کہ صدر پاکستان اور گورنر سندھ بھی ہمارے شہر سے ہی تعلق رکھتے ہیں
اور ان کے آنے کے بعد جتنے مسائل ہوں حل ہوں گے اور معاملات میں بہتری
کیلئے ایک پل کا کردار ادا کریں گے تاکہ یہاں پر ترقی ہو لیکن انہوں نے آکر
دوسری چیزیں شروع کردیں۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا
تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہٹائے جانے میں کوئی صدقت نہیں
ہے، یہ قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلاکرلوگوں کو مائنڈ ڈسٹرب کرنا چاہتے
ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے تحت وزیرا علیٰ سندھ
جس طرح اس صوبے کو آگے لے کر جارہے ہیں اور جو وہ کام کررہے ہیں ان لوگوں
سے وہ ہضم نہیں ہورہا، اس مرتبہ پیپلز پارٹی نے 2008ء، 2013ء سے بھی زیادہ
نشستیں 2018ء میں حاصل کی ہیں۔