Dec 31, 2018 10:26 pm
views : 476
Location : Domestic Place
Islamabad- Mishaal Malik and Lord Nazir Ahmed Joint Press Conference
اسلام آباد، کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور برطانوی دارالعلوم کے رکن لارڈ نذیر احمد کی مشترکہ پریس کانفرنس
p>
کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور برطانوی دارالعلوم کے رکن
لارڈ نذیر احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری
بھارتی ظلم وبربریت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہندوستان مقبوضہ
جموں وکشمیر میں روزانہ خون کی ہولی کھیل رہا ہے ، ہندوستان نے سینکڑوں
معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرکے تمام حدیں عبور کردی ہیں، اس سے بڑی قیامت
کیا ہوگی یہ قیامت سے بھی بڑھ کر ہے کہ جس اذیت سے ہماری کشمیری قوم اس وقت
گزررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ اب تو دنیا جاگ جائے اور اب
عملی قدم اٹھائے، اب مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند ہونا چاہیے۔
اس موقع پر لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ جب تک ہندوستان میں اگلے الیکشن
نہیں ہوتے اس وقت تک یہ ظلم بڑھتا رہے گا کیونکہ ہندتوا بریگیڈ خون کرکے
ووٹ لینے کی کوششیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے۔