معروف گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی جس پر شہری خوشی سے جھوم اٹھے اور محورقص بھی ہوئے۔
منچلے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوب انجوائے کیا۔
کنسرٹ
میں شریک ایک شہری رضوان احمد کا کہنا تھا کہ نئے سال 2019 میں ہم گریجویٹ
ہونے والے ہیں، اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمارا مستقبل تابناک اور روشن
ہوجائے۔نئے سال 2019 کی پہلی شب کو بہترین انداز میں مناکر آگے بڑھ رہے
ہیں۔
کنسرٹ
میں شریک ایک خاتون بینش آراء کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے سال کے موقع پر
پاکستان سے بے شمار امیدیں وابستہ ہیں۔ اللہ پاک سے دعاگوہیں کہ نیا سال سب
کیلئے بہترین سال ثابت ہو۔