اسلام آباد،پاکستان کو اپنی تاریخ کے بہت بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، سینیٹر اعظم سواتی
پاکستان
تحریک انصاف کے مستعفی وفاقی وزیرسینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پی آئی
اے اور اسٹیل مل سمیت ہمارے تمام بڑے اوراچھے سرکاری ادارے تباہ اوربرباد
کردیئے گئے ہیں، ان اداروں کو اتنی بری طرح تباہ کیا گیاہے کہ انہیں اپنے
پیروں پر دوبارہ کھڑا کرنا بھی ناممکن نظر آتا ہے۔ اس وقت پاکستان کو درپیش
بہت بڑے معاشی چیلنجز ہیں جن کو صرف سیدھا کرنے کیلئے کئی سال درکار ہیں
جبکہ انہیں مکمل طورپر درست کرنے کیلئے تو کئی سال لگ سکتے ہیں لیکن اس کے
باوجود پی ٹی آئی کی حکومت ان بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔
اسلام
آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب مجھے پی
آئی اے نے اپنے کریو کے ٹریننگ لیکچر کیلئے بلایا تو میں نے ان لوگوں کو
بتایا کہ میں نے امریکا میں صرف ڈھائی ڈالرگھنٹے پر صفائی ستھرائی کے کاموں
سے آغاز کیا اور پھر امریکا کے کے سخت مقابلے والے ماحول میں ہی کاروبار
شروع کرکے ارب پتی بنا ،انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ اس
سخت ترین مقابلے والے معاشرے اور ماحول میں کاروبارشروع کرنا اتنا آسان
نہیں ہے، آپ تمام لوگوں کو بھی یہ سب باتیں بتانے کامقصد وہی ہے جو ان
لوگوں کوبتانے کا تھا۔
اعظم
سواتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح اسلام میں ایک انسان کی جان بچانا
پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے اسی طرح کسی ایک آدمی کو ملازمت
دینا، خوشی دینا، کسی کی خدمت کرنا یا اس کا کام کرنا بھی ویسا ہی نیک اور
افضل عمل ہے۔