واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجی کی واپسی کے عمل کو آہستہ کرنے کا حکم دیدیا
امریکا کی ریپبلیکن پارٹی کے سینیٹر گراہم نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں داعش سے برسرپیکار امریکی فوجی کی واپسی کے عمل کو
آہستہ کرنے کا حکم دیدیا ہے ،اب شام سے امریکی فوجیوں کاانخلا تیزی سے نہیں
کیا جائے گا۔
یہ انکشاف امریکی صدر پر بہت زیادہ تنقید کرنے والے سینیٹر گراہم نے صدر
ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ لنچ کرنے کے بعد کیا لیکن اس حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ نے
ابھی تک کوئی اعلان یا تصدیق نہیں کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوپہر کے کھانے پر ملاقات کے بعد امریکی صدر کے
بڑے ناقدگراہم لنڈسے کا لہجے تبدیل ہوکر نرم اور غصہ ختم ہوچکا ہے۔
سینیٹر گراہم کے اس اعلان کے بعد سے تمام کانگریس ارکان ، پینٹاگون کی
انتظامیہ اور امریکی حکومت کے اتحادیوں سمیت دشمن بھی حیران و پریشان اور
سکتے میں ہیں۔
یہ اعلان سابق امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس کے استعفی سے منسلک کیا جارہا
ہے، جو امریکی صدر کی پالیسیوں کو بھرپور تنقید کانشانہ بناتے تھے ۔
شام میں امریکی فوج کے ساتھ شامل اتحادی بھی اس اعلان پر حیران وپریشان ہیں
اورانہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈٹرمپ کے اس اعلان پر عملدرآمد کے برے نتائج
برآمد ہونگے کیونکہ ابھی تک شام سے داعش کا صفایا نہیں ہوا ہے اور اس کے
دنیا بھر میں پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے تدارک کے بغیر شام سے نکلنا بیوقوفی
ہوگی۔