Jan 01, 2019 07:38 pm
views : 446
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 929 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے اور سال نو کے پہلے روز
منگل (یکم جنوری 2019ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔
انڈیکس میں 929 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 323 کمپنیوں کے حصص
کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 207 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔