Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 02, 2019 04:48 pm views : 448

Karachi- PTI Leader Khurram Sher Zaman Media Talk
  • Urdu

کراچی،سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،خرم شیرزمان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کی حکومت کی کارکردگی بالکل صفرہے، سندھ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، سندھ میں حکومت کا یہ حال ہے کہ یہاں کے عوام بھوک اور پیاس سے مررہے ہیں ، بیمار ہوں تو نجی اسپتالوں میں جانا پڑتا ہے، بچوںکی تعلیم کیلئے نجی اسکولوں کاسہارا لینا پڑتا ہے،پانی پینا ہوتو اس کے لئے بھی پانی کی بوتل خریدنی پڑتی ہے،امیر لوگ سیکیورٹی کے مسائل پر نجی گارڈ رکھتے ہیں، پورے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، سفر کیلئے اوبراورکریم کوبلایا جاتاہے،سندھ حکومت صوبے کے کسی شعبے میں کہیں نظر نہیں آرہی ۔
سندھ اسمبلی کے باہر ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سوال کیا ہے کہ انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ کے اپنے نمائشی دورے کے بعد کون کون سے اقدامات کئے ؟کتنے عوامی مسائل حل کئے ، جو سیکریٹریز ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے ان کیخلا ف کیا ایکشن کیا ۔ انہوںنے کہا کہ گذشتہ 11سال سے وزیراعلی ہاﺅس میں ایک عوامی شکایتی سیل قائم ہے ،اس سیل میں آنے والی عوامی درخواستوں پر آپ نے اورحکومت سندھ نے کتنے عوامی مسائل حل کئے اور کتنی شکایتوں کو ازالہ کیا گیا؟انہوں نے انہوں نے کہاکہ ہم یہاں پر اداروں کو جگانے اوریہ بتانے آئے ہیں کہ اگرکام نہ کرنے والا یہی افسوسناک رویہ رہا تو ہم اس طرح کسی کو کام نہیں کرنے دینگے ، سندھ کے وزیراعلی اورانتظامیہ کو عوامی مسائل حل کرنے پڑیں گے اور کام کرنا پڑے گا۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved