وزیر
اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی
جانب سے سندھ میں گورنر راج اور فارورڈ بلاک کی خبریں آرہی تھیں لیکن جب
ان کے دوستوں نے انہیں قانون کی کتابیں پڑھائیں تو وہ اپنے مقصد اور کام سے
پیچھے ہٹ گئے کیونکہ قانونی طورپر ایسا ہونا ناممکن ہے۔انہوں نے ہوش کے
ناخن بعد میں لئے ۔
سندھ
اسمبلی میں ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری
گزارش یہ ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف والے پہلے قانون پڑھ لیتے توانہیں
ایک مرتبہ پھر یوٹرن نہیں لینا پڑتا۔
مرتضی
وہاب نے کہاکہ اس بات کی وضاحت بہت ضروری ہے کہ سندھ میں کوئی مخلوط حکومت
نہیں ہے بلکہ تمام ممبران اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں
اور وہ سب پارٹی ،آئین وقانون اور پارٹی چیئرمین کی پشت پر کھڑے ہیں۔لیکن
وفاق اور پنجاب میں ایسا نہیں ہے۔
انہوں
نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مخلوط حکومت کے اتحادی اب ان سے ناراض
ہیں توکہیں یہ نہ ہو کہ وفاقی اورپنجاب حکومت کو لینے کے دینے نہ پڑجائیں۔