گورنرپنجاب
چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرپشن ہمارے معاشرے کاناسوراور کینسر بن
چکا ہے جس کے خاتمے کے بغیر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی ترقی کرسکتے
ہیں، پاکستان تحریک انصاف کرپشن پر کسی قسم کاکوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرے
گی۔
گورنرہاﺅس
لاہورمیں ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان
تحریک انصاف کا صرف اورصرف ایک مقصد کرپشن سے پاک پاکستان ہے جس کیلئے ہم
22سال سے جدوجہد کررہے ہیں، انہوںنے کہا کہ ہمارا یہ پختہ ایمان ہے کہ آج
اس ملک کے تمام برے حالات کی سب سے بڑی بنیادی اور بدترین وجہ صرف اورصرف
کرپشن ہے۔
انہوںنے
وضاحت کی کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے
اپوزیشن کیخلاف ایک کیس بھی درج نہیں ہواتو کیوں اورکیسے ہم پر سیاسی
انتقامی کارروائی کاالزام لگایاجاسکتا ہے۔
انہوںنے
کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کسی سے بھی کوئی محاذآرائی نہیں چاہتی ، ہم
تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیںاور کسی صوبے میں کسی حکومت
کو گراناہمارا مقصد نہیں ہے۔