Jan 02, 2019 05:50 pm
views : 449
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی غیر معمولی مندی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (2 جنوری
2019ء) کو مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 200 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 37795 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 219 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔