کینیڈا، کیلگیری،یخ بستہ پانی میں گہری ڈبکیاں لگاکر 2019کا استقبال
انسانی اسمگلنگ کیخلاف کیلیگری کے عوام کھڑے ہوگئے ہیں ،نئے سال کے آغاز پر
کیلگری کے150رہائیشیوں نے یخ بستہ پانی میں ڈبکیاں لگاکر انسانی اسمگلنگ
کیخلاف اپنی جدوجہد کیلئے استقامت کے مظاہرے اور ڈٹے رہنے کاارادہ ظاہر
کیا۔
موہوگنی بیچ کلب میں برف توڑکر غوطے لگانے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر
کیلگری کے متعدد رہائیشوں نے یخ بستہ پانی میں ڈبکی لگاکر نئے سال کو خوش
آمدید کہا۔
بزرگوں کیلئے منعقدہ پروگرام کے معاون شراکت دار،روزویوراوربرنی پٹ ون کا
کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا تھاکہ کیلگری میں برف
توڑ کر گہری ڈبکیں لگانے والاپانی مکمل طور پر انتہائی سرد اور یخ بستہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جس سال ہم نے یہ پہلا پروگرام شروع کیا تھا اس وقت سوچا
تھا کہ یہ ہم سے ہوسکے گا یا نہیں لیکن پہلی مرتبہ میں منفی 22سینٹی
گریڈمیں ہمارے ساتھ 7افراد نے انتہائی سرد پانی میں ڈبکیں لگانے کے پروگرام
کو کامیاب کروایا تھا، اس وقت دن خوبصورت لیکن سورج غائب تھا ۔