ٹورنٹو،کینیڈین خاندانوں کی جانب سے 2019کے آغاز پر پیدا اولین بچوں کو خوش آمدیدکہاگیا
کینیڈا کے خاندانوں نے 2019کے آغاز پر پیدا ہونے والے اولین بچوں کو خوش
آمدید کہا ہے، مونٹریال کی مک گل یونیورسٹی کے شعبہ صحت نے بتایا ہے کہ
2019کی پہلی پیدائش رات بارہ بج کر دو منٹ پرمریلا نامی بچے کی ہوئی ۔
مشرقی ٹورنٹو کے ایک اسپتال نیٹ ورک نے ٹویٹ کیا کہ فاطمہ اسکربرگ نامی بچی
آدھی رات کے آغاز میں پیدا ہوئی جبکہ ساتھ ہی سسکاٹون اور اورریجینا میں
بھی بالترتیب ایک بج کر پچپن منٹ اور چار بج کر چالیس منٹ پر دوبچے دنیامیں
تشریف لائے ۔
نیوویسٹ منسٹربرٹش کولمبیا میں ایک بچہ بارہ بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوا تھا
، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے اندازے کے مطابق کینیڈا میں پہلی جنوری
2019کو 999بچے پیدا ہوئے ۔