واشنگٹن،جزوی شٹ ڈاؤن کے عارضی خاتمے کی کوششوں پروائٹ ہاؤس کی ڈیموکریٹس کو وارننگ
امریکی وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت کے جزوی معاشی شٹ
ڈاؤن کوعارضی طورپر ختم کرنے کی کوششیں کی گئیں تو ڈیموکریٹس ارکان کو ایک
مشکل جنگ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے اپنے جاری بیان میں نینسی پلوسی
اور ڈی کلف کی جانب سے عارضی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی کوششوں پر سخت تنقیدکی
ہے۔
سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ملک کے سرحدی بحران سے متعلق
خطاب میں سرکاری امور کی بحالی کیلئے ڈیموکریٹس کو ایک سنجیدہ ،اچھی اور
قابل اعتماد پیشکش کی اور کہا ہے کہ ہم تمام امریکیوں کی حفاظت چاہتے
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی پیشکش کے جواب میں اب تک ڈیموکریٹس کی جانب سے
کچھ نہیں سنا گیا بلکہ وہ ابھی تک سمجھوتے سے انکار کررہے ہیں۔