اوٹاوا، جرائم قبول کرنے والے مجرموں کی خودبخود معافی کا قانون بنانے کی کوشش
کینیڈا کے ممبران پارلیمنٹ کا ایک پینل چاہتا ہے کہ وفاقی حکومت ایسا
قانونی طریقہ کار تیار کرے جس سے ان چند مجرموں کو خودبخود معافی مل سکے
جنہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہو۔
کینیڈین ہاؤس آف کامنز کے کی عوامی تحفظ کمیٹی نے معافی کی 631ڈالر فیس کو
کم کرنے اور درخواست دہندگان کی جانب سے درخواست دینے کے پیچیدہ عمل کو بھی
آسان بنانے کی تجویز دی ہے۔
پارلیمانی چھٹیوں سے کچھ دن قبل عوامی تحفظ کمیٹی کے ممبران کی جانب سے جمع
کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرائم کا ریکارڈ کسی بھی شخص کی جانب
سے ملازمت کے حصول ،گھر کی تلاش اور اسکول یا کہیں جانے کے سفر میں رکاوٹ
بن سکتا ہے اس لئے اس قانون میں وقت کی مناسبت سے تبدیلی کی ضرورت ہے۔