اسلام آباد، 13جنوری کووزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم کا تعمیراتی افتتاح کریں گے،فیصل واوڈا
وفاقی
وزیربرائے آبی وسائل فیصل ووڈا کا کہنا ہے کہ 13جنوری کووزیراعظم عمران
خان مہمند ڈیم کا تعمیراتی افتتاح کریں گے، مہمند ڈیم کا تعمیراتی ٹھیکہ
وزیراعظم کے مشیر رزاق داﺅد کی کمپنی ڈیسکون کودیئے جانے سے متعلق تمام
خبریں جھوٹی اور بے بنیادہیں، بے بنیاداورجھوٹی خبریں پھیلاکر مہمند ڈیم کی
تعمیر کو متنازع بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔
پی
آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا یہ بھی
کہنا تھا کہ کچھ ہمارے اپنے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے
اورپاکستان کواندھیروں میں دھکیل دیا جائے جبکہ پڑوسی اوردشمن ممالک کی
گھناﺅنی سازشوں کی وجہ سے بھی ہم 70سال میں ڈیم نہیں بناسکے۔
انہوں
نے وضاحت کی کہ مہمند ڈیم کاٹھیکہ شفاف طریقے سے دیاگیا ہے کیونکہ ہم نے
سسٹم میں اسی کوئی قباحت چھوڑی ہی نہیں تھی کہ کسی قسم کی اقربا پروری
ہوسکے۔