ٹورنٹو، کینیڈین وزیراعظم خالی ہونے والی وفاقی نشستوں کے چار صوبائی
حلقوں میں ضمنی الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے تیار
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈووخالی ہونے والی وفاقی نشستوں کے چار صوبائی
حلقوں میں ضمنی الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے تیار ہوگئے ہیں جس کااعلان
وہ کچھ دنوں میں کریں گے کیونکہ وہ چاروں نشستوں پر ایک ساتھ ضمنی الیکشن
کروانے کے خواہاں ہیں۔
وفاقی رکن قانون سازاسمبلی شیلاملکومسن نے صوبائی نشست پر انتخاب لڑنے
کیلئے وفاقی قانون ساز اسمبلی سے استعفیٰ دیدیاہے، اب وہ نانیمولیڈاسمتھ کے
حلقے سے صوبائی نشست کا انتخاب میں حصہ لیں گی ۔انہوں نے اپنا استعفیٰ
وفاقی اسمبلی کے اسپیکر جوف ریگن کو 27نومبر کو ارسال کردیا تھا اور ساتھی
ہی یہ بھی بتادیا تھا کہ ان کا یہ استعفیٰ 2جنوری 2019سے قابل عمل ہوگا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے آفس نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے رواں ماہ کے
آغاز میں ہی چاروں حلقوں کے ضمنی الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کا ارادہ
کرلیاتھا جس پر عملدرآمد کاوقت آگیا ہے۔